Home اردو نیوز ستائیس فروری کو پنجا ب اور خیبرپختونخواکا کنونشن منعقد کریں گے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ

ستائیس فروری کو پنجا ب اور خیبرپختونخواکا کنونشن منعقد کریں گے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ

0
ستائیس فروری کو پنجا ب اور خیبرپختونخواکا کنونشن منعقد کریں گے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ

راولپنڈی (بیورورپورٹ )نائب امیر وچیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے ہرسطح پر ذمہ داران وکارکنان کومتحرک کرنے کے لیے نامزدامیدواران کے کنونشن کررہے ہیں 27فروری کو پنجا ب اور خیبرپختونخواکا کنونشن منعقد کریں گے سندھ اور بلوچستان کا کنونشن کراچی میں منعقد کریں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی امیروکوآرڈینیٹرانتخابات کنونشن ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمعاون خصوصی امیرصوبہ قاضی محمدجمیل،صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل اویس اسلم مرزا،محمد عثمان آکاش،امرائے اضلاع سیدعارف شیرازی،نصراللہ رندھاوا،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد شمسی، عمران ظہورغازی،عطاء الرحمن ایڈووکیٹ،صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کنونشن سنٹرمیں انتخابات 2023کنونشن کی ذیلی انتظامی کمیٹیوں کااعلان کیاجس کے مطابق شاہدشمسی میڈیا کمیٹی،ولی اللہ بخاری استقبالیہ وصلوۃ کمیٹی،محمدعثمان آکاش طعام کمیٹی،جمیل کھوکھرپارکنگ کمیٹی،سیکورٹی کمیٹی تحسین خالد،میڈیکل کمیٹی ڈاکٹرطاہرفاروق،تزئین وآرائش میاں یاسرگجرکوناظمین مقررکیا گیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان بدترین بحرانوں میں ڈوب رہا ہے۔ اقتصادی، سیاسی، پارلیمانی بحران عوام کے لیے جان لیوا بنا ہوا ہے۔ انتخابات ہی بحرانوں کا جمہوری، پائیدار حل ہے لیکن انتخابات کا قِسطوں میں ہونا سیاسی بحران کو مزید گھمبیر بنادے گا۔ سیاسی، جمہوری قیادت ضِد، انا، ہٹ دھرمی ترک کریں؛ جمہوری، سیاسی بالغ نظری کا کردار ادا کریں اور قومی ڈائیلاگ کریں؛ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک وقت میں انتخابات کے لیے اتفاقِ رائے کریں، وگرنہ ٹکراؤ کا اسلوب مزید تباہی لائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here