1.6 C
New York
Tuesday, November 28, 2023
spot_img

منی بجٹ اور 170 ارب کے ٹیکس مسترد،کرپٹ اشرافیہ کایوم حساب قریب ہے،ڈاکٹرطارق سلیم

راولپنڈی (بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ حکمران ہردن مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کرکے ملک میں لاقانونیت،خانہ جنگی اور لوٹ مارکی راہ ہموارکررہے ہیں آئی ایم ایف کے غلام وزراء کی فوج اور اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں منی بجٹ اور 170 ارب کے نئے ٹیکس مستردکرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرض کا ملک وقوم کوکبھی فائدہ نہیں ہوا،شہبازحکومت ہوش کرے پٹرول،بجلی،گیس،ادویات،آٹا،آئل کی قیمتوں میں 50فیصدکمی کرکے عوام کوریلیف دے۔منی بجٹ اور 170 ارب کے نئے ٹیکسز سے بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوں گی جماعت اسلامی عوام کی آوازہے مہنگائی کے خلاف تحریک میں تیزی لارہے ہیں پنجاب بھرمیں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے 19فروری کو بھلوال سرگودھا میں مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف عوامی اکٹھ کررہے ہیں جس سے امیرجماعت سراج الحق خصوصی خطاب کرکے اہل پنجا ب کولائحہ عمل دیں گے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles