Home اردو نیوز تحصیل لورہ میں مہنگائی کا طوفان برپا, عوام کی زندگی اجیرن

تحصیل لورہ میں مہنگائی کا طوفان برپا, عوام کی زندگی اجیرن

0
تحصیل لورہ میں مہنگائی کا طوفان برپا, عوام کی زندگی اجیرن

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا فعال نظام نظام نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا

لورہ(سپیشل رپورٹر) تحصیل لورہ میں ایک جانب مہنگائی کا طوفان برپا ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا فعال نظام نہ ہونے کی وجہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔تحصیل لورہ جو چھ یونین کونسلوں اور پچیس ویلج کونسلوں پر مشتمل ہے اور ہر ویلج کونسل میں چھوٹے بڑے بازار ہیں۔ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کوئی فعال طریقہ نہ ہے تحصیلدار اور ٹی ایم اے کا عملہ صرف لورہ بازار میں چند دوکانداروں کو وارننگ تک محدود ہے جبکہ دیگر پچیس ویلج کونسلوں کے چھوٹے بڑے بازاروں میں کئی کئی ماہ اور بعض اوقات سالوں تک کوئی چیک کرنے نہیں جاتا۔ان بازاروں میں ہر دوکاندار کے اپنے اپنے ریٹ ہوتے ہیں اور سوئم درجے کی چیز اول درجے کی قیمت سے بھی مہنگی پیچتے ہیں ۔اگر کوئی مقامی پولیس کو شکایت کرے تو وہ بھی مقامی دوکاندار کے ساتھ مل جاتی اور ایسے گراں فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔قانون کے مطابق پولیس کو ایسے دوکاندار کے خلاف چلان کرکے مقدمہ کنزیومر کورٹ بھیجنا چاہیے۔ تحصیل مئیر کا کردار صرف شادیوں اور فوتیدگیوں میں حاضری تک ہی محدود رہ گیا ہے۔زرائع سےمعلوم ہواہے کہ لورہ مرکزی بازار کے چند ناجائز منافع خوری کے زریعے کروڑوں کے اثاثوں کے مالک ہوچکے ہیں۔انھوں نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پراپرٹیاں بنا لی ہیں جبکہ عام صارف کے لیے زندگی گزارانا روز بروز مشکل ہوتا جارہا۔ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس کا نوٹس لے کر ہر ویلج کونسل میں پرائس کنٹرول کمیٹی قائم کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here